پیرس(یس ڈیسک ) پاکستان پپلزپارٹی کے مرکزی رہنما و سابق صدرآصف علی زرداری کے سابق کوآرڈینیٹر چودہری نوید اور فیصل آباد سے پاکستان پپلزپارٹی کے سابق رکن قومی اسیمبلی طارق باجوہ نے آج بلاول ہاوٗس میں پپلزپارٹی کے چئرمین بلاول بھٹو زرداری سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی، ملاقات میں پارٹی رہنماوٗں نے ملک کی مجوعی سیاسی صورتحال ،جڈیشل کمیشن کی رپورٹ اور اس پر مختلف سیاسی پارٹیوں کی طرف سے آنے والے ردعمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پپلزپارٹی پنجاب کے رہنماوٗں نے پارٹی چئرمین کو صوبے میں پارٹی کی تنظیم سازی متعلق آگاہ کیا اور اس تاثر کو رد کیا کہ پنجاب میں پارٹی کارکنان مایوس ہیں، انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کو پپلزپارٹی پنجاب کے کارکنان کا پیغام پہنچایا کہ وہ انہیں ہی امید سمجھتے ہیں اور وہ جب بھی پنجاب کے دورے پر آئیں گے تو کارکنان مزید منظم ہو جائیں گے،
آورسیز میں تنظم سازی پر بھی خصوصی بات چیت کی گئی اور مختلف تجاویزپر اتفاق کیا گیا بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ماضی میں بھی پپلزپارٹی نے آمروں اور مارشل لا کے دور میں بھی انتہائی شدید مشکلاتوں کا سامنا کیا ہے اور اس وقت بھی یہی سچے اور جیالے کارکن پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے، انہوں نے کہا کہ کارکنان پارٹی کی ریڑہ کی ہڈی ہیں اور پارٹی ہمیشہ ان کی قربانیوں کو عزت کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ کارکنان کو یاد رکھنا چاہیے کہ بھٹوازم ہمارا نظریہ ہے اور ہم اس نظریے کے تحت مظلوم عوام کے حقوق کی جدوجہد جاری رکھیں گے، انہوں نے پارٹی رہنماوٗں سے کہا کہ وہ گھر گھر جا کر پارٹی کارکنان اور عوام سے رابطہ رکھیں اور پارٹی کا پیغام مزید وسیع کیا جائے۔