راولپنڈی(پ ،ر )راولپنڈی کے سابق ڈپٹی میئر حاجی وزیر اعوان کی جمہوریت کیلئے ناقابل فراموش خدمات کا ہر سیاسی کارکن شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتا ھے ان خیالات کا اظھار پاکستان عوامی لیگ کے چیئرمین چوہدری ناصر محمود اورامیدوار قومی اسمبلی اصغر علی مبارک نے سابق ڈپٹی میئر حاجی وزیر اعوان کےپوتے ملک عثمان شکیل سے عوامی رابطہ مہم کے دوران گفتگو میں کیا اس موقع پر محمد شفیق ،بلال احمد ،انور خان اور دیگر موجود تھے پاکستان عوامی لیگ کے چیئرمین چوہدری ناصر محمود نے کہا ھے کہ پاکستان میں پانی کے بحران کو حل کے لئے سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہو گا ،کالا باغ ڈیم ضروت بن چکا ھے جس پر سیاست نہیں ہونی چاھے ،
پاکستان عوامی لیگ کے منشور میں پانی کے لئے چھوٹے ڈیموں کا قیام سب سے اھم ترجیح ھے چیئرمین چوہدری ناصر محمود نے کہاعوام پہلے ہی بیروزگاری ، مہنگائی ، اور گیس وبجلی لوڈ شیڈنگ جیسے مسائل سے پریشان ھیں اور اب پینے کے پانی کا مسلہ شدت اختیار کر گیا چوہدری ناصرمحمود نے کہا کہ پاکستان عوامی لیگ نے بیروزگاری کے ایشو پر تفصیلی ریسرچ کے بعد ایک جامع معاشی پلان اپنے منشور میں شامل کیا ہے جس کے تحت پاکستان میں چین کی طرز پر وزارت صنعت ، بینکنگ سسٹم ، گھریلو انڈسٹری اور بڑی صنعتوں کے مشترکہ آپریشن کا ایک جامع معاشی پروگرام دیا گیا ہے ، اس منصوبے کے تحت پاکستانی نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کے ساتھ ساتھ چھوٹے قرضے دیئے جائیں گے، امیدوار قومی اسمبلی اصغر علی مبارک نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان عوامی لیگ عوامی امنگوں کی ترجمان ھے راولپنڈی کی عوام آزماۓ ھوے سیاستدانوں کو مسترد کرتے ہووے باشعور قیادت کو منتخب کریںانہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی لیگ عوامی امنگوں کی ترجمان ھے راولپنڈی کی عوام باشعور قیادت کو منتخب کرے تاکہ تھانے اور کچہریوں کی سیاست کا خاتمہ ممکن ھوسکے ، انصاف تک رسائی اور فوری انصاف کی فراہمی ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔