اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) 2 روز قبل اسلام آباد سے لاہور جاتے ہوئے پاک فوج کے ہیرو، سابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا، جس میں وہ اور انکی اہلیہ معجزاتی طور پر محفوظ رہے ، گاڑی کو نقصان ہوا ، لیکن الحمد اللہ دونوں میاں بیوی
محفوظ رہے۔ اس وقت سابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور اپنی اہلیہ کے ساتھ عمرہ کی ادائیگی کے سلسلے میں سعودی عرب میں موجود ہیں اور عمرہ ادا کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ خیال رہے کہ پاک یو کے بزنس کونسل کے وائس چیئرمین اسامہ قریشی نے ٹوئٹر پر میجر جنرل آصف غفور کے ایکسیڈنٹ کی خبر شیئر کی۔ اسامہ قریشی کے مطابق میجر جنرل آصف غفور کی گاڑی کوسرگودھا کے قریب موٹروے پر حادثہ پیش آیا۔
10 سالہ بچہ 13 سالہ لڑکی کےہونےو الے بچے کا باپ،میڈیکل رپورٹ نے تہلکہ مچا دیا ،جانئیے
ایکسیڈنٹ میں ان کی گاڑی کو نقصان پہنچا تاہم جنرل آصف غفور اور ان کی اہلیہ اس میں محفوظ رہے۔اسامہ قریشی کے مطابق حادثہ 3 فروری کو صبح کے وقت پیش آیا تھا تاہم گاڑی رفتار کی مقررہ حد میں تھی جس کے باعث زیادہ نقصان نہیں ہوا۔خیال رہے کہ میجر جنرل آصف غفور 3 سال تک بطور ڈی جی آئی ایس پی آر خدمات سرانجام دینے کے بعد اوکاڑہ گیریژن کے جی او سی تعینات ہوئے ہیں۔