counter easy hit

سابق صدرآصف علی زرداراورچئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا سابق وفاقی وزیر کی وفات پراظہار افسوس

اسلام آباد(نامہ نگارخصوصی) سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کے بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق وفاقی وزیر آیت اللہ دورانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے مرحوم آیت اللہ دورانی کی پارٹی کے لئے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے سچے نظریاتی اور وفادار لیڈر تھے۔ آیت اللہ دورانی کے انتقال پر دل بہت دکھی اور غمزدہ ہے کیونکہ ان کا انتقال نہ صرف پاکستان پیپلزپارٹی بلکہ بلوچستان کے عوام کا بھی ناقابل تلافی نقصان ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ آیت اللہ دورانی نے جمہوریت کی خاطر آمروں کا دلیرانہ مقابلہ کیا اور اپنے نظریات پر بہادری کے ساتھ ڈٹے رہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں بھٹو خاندان اور پارٹی آیت اللہ دورانی کے خاندان کے غم میں شریک ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے بھی آیت اللہ دورانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آیت اللہ دورانی کے انتقال سے نہ صرف پارٹی بلکہ بلوچستان بھی ایک براثر آواز سے محروم ہوگئے ہیں۔ انہوں نے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ اس کے علاوہ پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل سید نیر حسین بخاری ، پارلیمنٹیرینز کے سیکریٹری جنرل سینیٹر فرحت اللہ بابر نے بھی مرحوم آیت اللہ دورانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خاندان سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website