counter easy hit

 اسحاق ڈار نے سینیٹ کی نشست کیلئے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا اقدام چیلنج کر دیا۔ اسحاق ڈار کی جانب سے اپیل لاہور ہائیکورٹ اپیلیٹ ٹربیونل میں دائر کی گئی۔

اسلام آباد(اصغر علی مبارک) سینیٹر اسحاق ڈار نے سینیٹ کی سیٹ پر کاغذات نامزدگی پر اعتراض کیخلاف لاہور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کر دی ہے۔ درخواستگزار نے موقف اختیار کیا کہ ریٹرننگ آفیسر نے حقائق کے برعکس کاغذات نامزدگی مسترد کیے، تمام قانونی تقاضے پورے کیے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ریٹرننگ آفیسر کا کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا اقدام کالعدم قرار دے۔خیال رہے الیکشن کمیشن نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے تھے۔ سابق وزیر خزانہ کے وکلاء اور تحریک انصاف کے وکلاء کی بحث کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے فیصلہ سنایا گیا۔ الیکشن کمیشن میں جرح کے دوران پی ٹی آئی کے وکیل نے یہ مؤقف اختیار کیا تھا کہ اسحاق ڈار نے انتخابی اخراجات کے لئے 2 نشیتوں پر ایک ہی بینک اکاؤنٹ دیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website