counter easy hit

سابق فرانسیسی صدر گسکارڈ ڈی اسٹیننگ کورونا کے باعث انتقال کر گئے

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) فرانس میں چارلس ڈیگال کے طویل دور حکومت کے بعد فرانس کی صدارت سنبھال کر یورپی یونین کی تشکیل میں کلیدی کردار ادا کرنے والے سابق صدر والیری جیسکارڈ کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق فرانسیسی صدر والیری جیسکارڈ دیستاں 94 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں ان کے خاندان کے افراد کورونا وائرس سے متاثر تھے۔ جس وجہ سے نومبر کے وسط میں وہ پانچ روز تک ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد گھر لوٹے تھے۔ وہ 1974 سے لے کر 1981 تک فرانس کے صدر رہے تھے۔ان کی یورپی اتحاد کے لیے خدمات انتہائی اہم ہیں اور وہ متحدہ یورپ کے لیے انتھک کوششیں کرنے والے یورپی رہنماؤں میں شمار ہوتے تھے۔ انیس سو ستر کی دہائی میں انہوں نے اس دور کے جرمن چانسلر ہیلموٹ کوہل کے ساتھ مل کر اس تاریخی سیاسی اشتراک عمل کو تیز تر کر دیا تھا، جس کے نتیجے میں آج بھی فرانس اور جرمنی کو ’یورپی یونین کا انجن‘ سمجھا جاتا ہے۔دریں اثنا فرانس کے صدر ایمانوائل ماماکروں اورعالمی شخصیات نے سابق صدر کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا۔ فرانس کے صدر ایمانوائل ماماکروں نے کہا کہ انکے دور صدارت میں فرانس میں جواصلاحات متعارف کروائی گئیں وہ ابھی تک قابلِ عمل ہیں۔

President Emmanuel Macron said his presidency had transformed France and his direction still guided its way.
“A servant of the state, a politician of progress and freedom, his death has plunged the French nation into mourning,” he said in a statement.

The late president’s family said his funeral would take place amid “strict intimacy”.

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 6 کروڑ 48 لاکھ 38 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 14 لاکھ 99 ہزار218 اموات ہوئی ہیں۔

دنیا میں کورونا کے 4 کروڑ 49 لاکھ 36 ہزار905 مریض صحتیاب ہوچکےاور ایک کروڑ 84 لاکھ 2 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website