سابق بھارتی وزیر خزانہ پی چدم برم کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر کیلئے سیاسی حل کی ضرورت ہے۔
نئی دلی میں ایک انٹرویو کے دوران پی چدم برم کا کہناتھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بی جے پی حکومت اورمقامی حکومت کا نقطہ نظر غلط ہےاور حالات سنبھالنے کیلئے حکومت کو نیا نقطہ نظر اپنانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ اگر بی جے پی حکومت موجود نقطہ نظر برقرار رکھتی ہے تو اس سے مقبوضہ وادی میں مزید تنازعات اور تشدد میں اضافہ ہوگا۔