امریکہ کو آئی ایس آئی اورطالبان کے ہاتھوں عبرتناک شکست کا منصوبہ ، آئی ایس آئی کے سابق سربراہ نے اپنی موت سے چند ماہ قبل پیشنگوئی کی جو کہ حرف بہ حرف سچ ثابت ہوئی
اسلام آباد(مانیٹرنگ رپورٹ) امریکہ اورطالبان کے درمیان تاریخی معاہدے کے تناظر میں اہم ترین شخصت جن کے کردار کو نظرانداز کیا جارہا ہے۔ ان کا ایک ویڈیو کلپ آج کل سوشل میڈیا پروائرل ہورہا ہے ۔ جس میں امریکی شکست اور اس کے بھاگنے کے بارے میں تاریخی پیشنگوئی کی گئی تھی۔ یہ شخصیت جنرل ر حمید گل تھی۔ پاکستان کی اعلیٰ ترین شخصیت دفاعی تجزیہ نگار فخر پاکستان جنرل ر حمید گل جن کو عمر کے آخری حصے میں ان بیانات کی وجہ سے بے پناہ مصائب و آلام بھگتنے پڑے۔ جن کے نام سے بھارت اور امریکہ کی چیخیخ بلند ہوا کرتی تھیں۔ جنہوں نے پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے اور مستقبل کے حالات کے تناظر میں آئی ایس آئی کی پالیسیوں کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
آج ان کو یاد کرنے کا دن ہے جب انہوں نے ایک لائیو پروگرام میں امریکہ کی جیت کو واضح شکست میں بدلنے کا اعلان کیا تھا اور اس امر کا اظہار بھی کیا تھا کہ امریکہ خود اپنی ہار کا اعلان کریگا۔ تفصیلات کیلئے دیکھیں ویڈیو کلپ جوکہ یوٹیوب سے لیا گیا ہے۔
آج کی سپر پاور کا نماز جنازہ اس وقت قطر میں ادا کردیا گیا ہے۔ در حقیقت یہ امریکا کی شکست ہے۔
تقریباً 135 روز میں 5 ہزار امریکی افغانستان سے نکل جائیں گے اور اسکے بعد 14 ماہ کے اندر اندر امریکا اور اتحادی اپنی افواج وہاں سے نکال لیں گے۔
امن معاہدے میں پاکستان کی موجودہ گورنمنٹ کا کلیدی کردار رہا۔مارخور زنده باد
جنرل حمید گل کے تاریخی الفاظ
پاکستان امریکہ کی مدد سے ہی امریکہ کو افغانستان میں شکست دے گا۔