اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاک فضائیہ کے سابق سربراہ انتقال کر گئے۔ سابق سربراہ پاک فضائیہ ائیر مارشل ظفراحمد چودھری دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے، ترجمان پاک فضائیہ نے بتایا کہ ائیر مارشل ظفر احمد چودھری پاک فضائیہ کے آٹھویں سربراہ تھے، ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق
ایئر مارشل ظفر احمد چوہدری تین مارچ 1972سے لیکر 15 اپریل1974 تک پاک فضائیہ کے سربراہ رہے، وہ پاک فضائیہ کے آٹھویں سربراہ تھے۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے سابق سربراہ ایئر مارشل ظفر احمد چوہدری کے انتقال پر گہرےرنج اور غم کا اظہارکیا ہے۔