تہران: ایران کے سابق صدر اور مصالحتی کونسل کے سربراہ علی اکبر ہاشمی رفسنجانی انتقال کرگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق ایرانی صدرعلی اکبر ہاشمی رفسنجانی کو دل کی تکلیف پر تہران کے اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ حرکت قلب بند ہونے کے باعث 82 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ رفسنجانی کا شماران رہنماؤں میں ہوتا تھا جو سیاسی قیدیوں کی آزادی اور آئین کے اندر رہ کر کام کرنے والی سیاسی جماعتوں کو مزید آزادی فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے تھے۔
علی اکبر ہاشمی رفسنجانی 1989 سے 1997 تک ایران کے صدررہے لیکن 2005 میں احمدی نژاد کے مقابلے میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد وہ صدر کے سخت ترین ناقد بن گئے اور اسی طرح 2009 کے صدارتی انتخابات میں انہوں نے اصلاح پسندوں کا ساتھ دیا لیکن اس بار بھی مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔