counter easy hit

پاکستان میں ملائیت کی کوئی جگہ نہیں، بانی پاکستان نے اسے ترقی پسند جدید اور کثیر الجہتی ریاست بنانے کا خوا دیکھا ، آصف علی زرداری

EX-PRESIDENT, ASIF ALI ZARDARI, EXPRESSED, HEARTIEST, GREETINGS, TO, CHRISTIAN, COMMUNITY, ON, CHRISTMAS, 2018سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری نے قائداعظم کی 141ویں یوم پیدائش کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان میں ملائیت کی کوئی جگہ نہیں۔ پاکستان کے بانیوں نے اسے ایک ترقی پسند، جدید، کثیرالجہتی ریاست بنانے کا خواب دیکھا تھا جہاں قائداعظم کے الفاظ میں ریاست کا مذہب سے واسطہ نہیں ہوگا۔ انہو ں نے کہا کہ جمہوریت، مذہب اختیار کرنے کی آزادی اور ضمیر کی آزادی کے ساتھ ساتھ قانون کی حکمرانی پاکستان کے قیام کے رہنما اصول تھے۔ ہم کچھ لوگوں کو مذہب یا کسی بھی نام پر چند لوگوں کو اس ملک کے حوالے نہیں کر سکتے۔ سابق صدر نے کہا کہ آئیڈیالوجی اور مذہب کو بہت زیادہ غلط استعمال کیا جا رہا ہے اور انہیں آزادی اظہار کو دبانے کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ اب اس بات کی سخت ضرورت ہے کہ اس بات کی اصلاح کی جائے۔ پاکستان پیپلزپارٹی اپنے اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ وہ پاکستان کے قیام کے اصولوں کا تحفظ کرے گی۔ اس موقع پر ہم بانیان پاکستان کو اور ان تمام لوگوں کو جنہوں نے یہ وطن حاصل کرنے کے لئے جانی، مالی اور ہر قسم کی قربانی دی انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ ہم پاکستانی افواج، پولیس، قانون نافذ کرنے والے سویلین ادارو ں اور اس عوام کو بھی خراج عقیدت اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے انتہا پسندوں اور تشدد کے خلاف عظیم قربانیاں پیش کی ہیں۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website