اسلام آباد(یس اردو نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے سابق صدر جاوید اختر بٹ نے آج پارلیمنٹ ہائوس میں لیگی راہنمائوں سے خصوصی ملاقات کی اورسپیکر قومی اسمبلی کی خصوصی دعوت پر خصوصی مہمانوں کی گیلری میں پارلیمنٹ کی کارروائی دیکھی۔ لیگی راہنما جاوید اختر بٹ نے تاریخی فاٹا اصلاحات بل کے پاس ہونے کے بعد سپیکر کے چیمبر میں مینجنگ ایڈیٹر یس اردو نیوز قاری فاروق احمد فاروقی اور دیگر کے ہمراہ ان سے ملاقات میں بل کے پاس ہونے پر مبارکباد پیش کی۔