مسلم لیگ ن فرانس کے سابق صدر اور پیرس میں ممتاز کاروباری شخصیت جناب جاوید اختر بٹ کی گورنر خیبرپختونخوا جناب اقبال ظفر جھگڑااورگورنر پنجاب جناب رفیق رجوآنہ سے خصوصی ملاقات
اسلام آباد(یس ارد ونیوز) پیرس کی ممتاز کاروباری و سیاسی شخصیت ، پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے سابق صدر جنا ب جاوید اختر بٹ کی اسلام آباد میں گورنر خیبرپختونخوا جناب اقبال ظفر جھگڑا اور گورنر پنجاب رفیق رجوآنہ اور اہم سیاسی و سماجی شخسیات سے خصوصی ملاقات۔ وہ چیف جسٹس آف پاکستان جناب جسٹس ثاقب نثار کی حلف برداری میں شریک تھے۔ جہاں انہوں نے مسلم لیگی قیادت کیساتھ اپنی ملاقات کے دوران اہم قومی اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ جناب جاوید اختر بٹ نے گورنر صاحبان کو پاکستانی تارکین وطن کے مسائل سے آگاہ کیا اور پیرس میں جاری مسلم لیگ ن کی سرگرمیوں پر بریفنگ دی اور تارکین وطن کے مسائل سے آگاہ کیا ۔