ممتاز مسلم لیگی راہنما اور مسلم لیگ ن فرانس کے سابق صدر جناب جاوید اختر بٹ کی وزیر اعظم نواز شریف سے خصوصی ملاقات
اسلام آباد(یس ارد ونیوز) ممتاز مسلم لیگی راہنما اور فرانس میں پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے سابق صدر جنا ب جاوید اختر بٹ صدر مملکت جناب ممنون حسین صاحب کی طرف سے چیف جسٹس آف پاکستان کی حلف برداری تقریب میں خصوصی دعوت پرشریک ہوئے ۔جناب جاوید اختر بٹ نے تقریب کے آغاز سے قبل وزیر اعظم پاکستان جناب میاں محمد نواز شریف سے طویل ملاقات کی اور مسلم لیگ ن کی موجودہ حکومت کی پالیسیوں اور جاری پراجیکٹس پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔
وزیر اعظم جناب میاں محمد نواز شریف کے ساتھ ملاقات میں جناب جاوید اختر بٹ نے وزیر اعظم کو پاکستان میں جمہوریت کو اصل معنوں میں بحال کرنے اور امن و امان کے قیام کے ساتھ کامیاب نیشنل ایکشن پروگرام پر مبارکباد پیش کی اور اپنے اور فرانس میں موجود کارکنوں کے خیالات سے آگاہ کیا۔ جاوید اختر بٹ صاحب کا کہنا تھا کہ سی پیک اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر قابو پانا دھرنوں اور شدید رکاوٹوں کے باوجود ایک ناممکن کا حصول ہے اس کیلئے جناب وزیر اعظم کی بھر پور قائدانہ صلاحیتوں کا اظہا ر ہوتا ہے۔
جناب جاوید اختر بٹ نے وزیر اعظم کو ملک میں جمہوریت کی اصل شکل میں بحالی اور ملک میں تعمیراتی منصوبوں کے تسلسل پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاکستان کے عوام اور تارکین وطن میاں محمد نواز شریف کی پالیسیوں پربے حد شکر گزار ہیں اور ان کی قیادت پر بھر پور اعتماد کرتے ہیں اور انشائ اللہ 2018 میں بھی مسلم لیگ ن دوبارہ برسر اقتدار آئیگی اور ملک میں ون پارٹی سسٹم ناگزیر ہے۔