مسلم لیگ (ن) فرانس کے سابق صدر جاوید اختر بٹکی مسلم لیگ ن کے نامزد قائم مقام صدر ایوب خان ناصر صاحب سے خصوصی ملاقات ، اور اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ مضبوط رابطوں اور تنظیم سازی کیلئے اہم ہدائت لیں
اسلام آباد(یس اردو نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے سابق صدر جاوید اختر بٹ نے آج مسلم لیگ ن کے نامزد قائم مقام صدر سینیٹر ایوب خان ناصر سے خصوصی ملاقات کی ۔ سینیٹر ایوب خان ناصر نے انہیں مسلم لیگ کی بیرون ملک تنظیم سازی اور ملکی حالات پران سے خصوصی گفتگو کی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن ملک کو مسائل سے نکالنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے‘ قومی سطح پر حکومت نے ملک کو معاشی طور پر مضبوط کیا ‘ بجلی کے منصوبوں سمیت موٹرویز‘ ہائی ویز اور عوام کو جدید سفری سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ریلوے کے نظام کو بھی اپ گریڈ کیا جارہا ہے‘
جناب جاوید اختر بٹ نے انہیں مسلم لیگ ن فرانس کی محترک اور فعال کردار سے آگاہ کیا اور ملک کے حالات پر فرانس مسلم لیگ کے کارکنوں کے خیالات اور تشویش سےآگا ہ کیا۔ اس موقع پر سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر نے بیرون ملک پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنمائوں کو منظم کرنے پر زور دیا اور کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہیں ۔ انہیں ملکی حالات پر اپنا موثر کردار ادا کرنا چاہیے۔ مسلم لیگ ن پوری دنیا میں بسنے والے تمام پاکستانیوں سے موثر رابطوں پر زور دیتی ہے تاکہ وہ پاکستانی کی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کرتے رہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ہی وہ واحد جماعت ہے جو ملک کو مسائل سے نکال سکتی ہے‘ کے پی کے کی حکومت نے ڈینگی کے تدارک کیلئے پنجاب حکومت سے مدد مانگی ہے‘ قومی سطح پر مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملک کو معاشی طور پر مضبوط کیا ‘ بجلی کے منصوبوں سمیت موٹرویز‘ ہائی ویز اور عوام کو جدید سفری سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ریلوے کے نظام کو بھی اپ گریڈ کیا جارہا ہے‘ لاہور سیالکوٹ موٹر وے 2018ء سے پہلے مکمل ہو جائیگا جس سے نارنگ منڈی کے عوام کو بہت فائدہ ہو گا۔