پانامہ کیس میں قائدمحترم صرف بری نہیں ہوئے بلکہ با عزت بری ہوئے ہیں اس لئے تین نسلوں کااحتساب اوراعلیٰ ترین عدلیہ کے سامنے بے قصور ثابت ہو کر امر ہوگئے، راہنما مسلم لیگ ن فرانس جاوید بٹ
پیرس؍اسلام آباد(یس اردونیوز) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے سابق صدر جاوید اختر بٹ نے کہا ہے کہ 20اپریل وزیر اعظم کا یوم تکبیر کے بعد یوم تشکر کا بہترین تحفہ ہے، الحمد للہ وزیر اعظم ملک کی اعلیٰ ترین عدالت میں بھی سرخرو ہوئے اور پاکستان اور جنوبی ایشیا کے پہلے سربراہ مملکت ہیں جنہوں نے بیک وقت طویل ترین عدالتی اور میڈیا ٹرائل کا سامنا کیا اور ہمیشہ کی طرح سرخرو ہوئے۔