counter easy hit

انا للہ وانا الیہ راجعون: اہم ترین اسلامی ملک کے سابق حکمران انتقال کر گئے

جدہ(ویب ڈیسک)تیونس کے معزول صدر زین العابدین بن علی سعودی عرب کے شہر جدہ میں طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ تیونسی میڈیا نے غیر تیونسی ذرائع سے جمعرات کو ان کے انتقال کی خبر دی ہے اور ان کے وکیل نے ان کی موت کی تصدیق کردی ہے۔ زین العابدین بن علی 2011ء کے اوائل میں اپنی حکومت کے خلاف عوامی احتجاجی تحریک ’عرب بہار‘ کے بعد تیونس سے راہ فرار اختیار کرگئے اور تب سے ہی جدہ میں مقیم تھے۔ذرائع کے مطابق زین العابدین 2004ء سے پھیپھڑوں کے سرطان میں مبتلا تھے۔دوسری جانب ایک اورخبر کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ ہم جنگ نہیں چاہتے لیکن اگر سعودی عرب یا امریکا کی جانب سے حملہ کیا گیا تو اپنے دفاع میں ایک پل دیر نہیں لگائیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے کہا کہ ایران کسی بھی عسکری تنازع میں نہیں الجھنا چاہتا تاہم اگر امریکا یا سعودی عرب کی جانب سے کوئی بھی حملہ کیا گیا تو یہ جنگ کی دعوت ہوگی اور ہم اپنے دفاع میں ایک پل بھی دیر نہیں کریں گے۔ایرانی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کے سعودی آئل فیلڈ پر حملے کے ایران پر الزامات امریکی صدر کو ایک جنگ کی طرف مائل کرنے کی کوشش ہوسکتی ہے، لیکن ہم اس معاملے میں انتہائی سنجیدہ ہیں اور جنگ نہیں چاہتے، تاہم یہ بھی باور کرانا چاہتے ہیں واضح رہے کہ 14 ستمبر کو سعودی شہر بقیق میں بڑی آئل فیلڈ اور آرامکو کمپنی کے پلانٹ پر ڈرون حملے ہوئے جس کے نتیجے میں بھاری مالی نقصان ہوا، امریکا اورسعودی عرب نے ان حملوں کا الزام ایران پر عائد کیا جب کہ گزشتہ روز سعودی وزارت دفاع کی جانب سے ان حملوں میں ایران کے ملوث ہونے کے شواہد بھی پیش کیے۔تیل کی تنصیبات پرحملوں کے بعد عالمی سطح پرتیل کی پیدوار متاثر ہونے سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتومیں ردوبدل دیکھنے میں آیا ہے۔

ex-president, zain ul abid din, died, today

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website