پیرس۔ فرانس میں موجود کمیونٹی نے قائد کشمیر کی کال پر لبیک کہتے ہوئے بھرپور شرکت کرکے اس مارچ کو یورپ کا سب سے بڑا مارچ بنانے کا عزم کیا۔ تفصیلات کے میطابق ہفتہ ۱۵اکتوبر بوقت 15:20 پیرس (اورلی )ائیرپورٹ پہنچنے پر کشمیری رہنماؤں نے شاندار استقبال کیا جس میں ، زولفقار احمد نگیال، عمران رشید چوہدری ، مرزا آصف ،زاہد ہاشمی ، خواجہ حنیف ، یاسر خان و دیگر نے پیرس کے مقامی ائیرپورٹ پر ویلکم کیا اور اسی شام پیرس کے نواحی مہاراجہ ریسٹورانٹ پر کمیونٹی کی تقریب میں فرانس میں مقیم پاکستانی و کشمیری تارکین وطن سے ملاقاتیں کیں کشمیر ملین مارچ برسلز کو کامیاب بنانے کیلئےبھر پورتعاون کا اعادہ لیا ، اس تقریب میں تمام سیاسی سماجی پارٹیوں سمیت خواتین نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے کمیونٹی سے خطاب کیا۔ پروگرام میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض کشمیر پی ٹی آئی فرانس کے جنرل سیکرٹری عمران رشید چوہدری نے احسن انداز میں انجام دیئے،پروگرام کا آغاز باقائدہ تلاوت قرآن پاک عارف مصطوفائی ، نعت رسول مقبول عاکف غنی نے پیش کی ،کمیونٹی خطاب کرنے والوں میں نمایاں طور پر مشتاق پاشاء شہلا رضوی ،چوہدری خلیل احمد زاہد ہاشمی ، چوہدری زوالفقار نگیال ،ایم کے پرویز چوہدری ، یاسر قدیر ، منیر وڑائچ ، گلزار لنگڑیال ، ناصرہ خان ،نینا خان ،شبانہ چوہدری، آصفہ ہاشمی ، اصغر برہان ، صاحبزادہ عتیق، خالد بشیر ، و دیگر شامل تھے انھوں نے کہا کشمیری جو گزشتہ ستر سالوں سے آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں تارکین وطن بھی اس آزادی کی جدوجہد کو بین القوامی سطح پر اٹھانے کیلئے ہمہ تن کوشاں ہیں 100دن سے لگے کرفیو کو ختم کراوانے اور مظلوم کشمیریوں پر بھارت اپنی بربریت بند کرئے عالمی برادری مسلہ کشمیر کو پر امن حل کروانے میں اپنا کردار ادا کرئے اس وقت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی جاری پامالیاں بند کروا کر کشمیریوں کو ان کی مرضی کے انکو اقوام متحدہ کی پاس شدہ قرارداروں کے مطابق حق خودارادیت دیا جائے ۔ انھوں نے کہا بھارت جبر اور طاقت کے بل بوتے پر کشمیر کو زیر تسلط رکھے ہوئے ہے آخر میں بیرسٹر سلطان محمود نے کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم ایسے وقت میں ملین مارچ کرنے جا رہے ہیں اس وقت مقبوضہ وادی خون کی ہولی بندوقوں سے نکلتی شرے والی پیلٹ گولیاں معصوم کشمیری بچوں عورتوں بوڑھوں نوجوان کو شہید زخمی اور آنکھوں کی بینائی سے محروم کیا جا رہا ہے بھارتی فورسز کی دہشتگردی مودی قاتل کا اصل چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے اس مارچ سے ہم یورپین کمیونٹی سے مقبوضہ کشمیر میں ظلم وستم بند کروانےکی پیل کریں گئےاور بھارت کو یورپین احکام سے مطالبہ کریں گئے ایک دہشتگرد ملک قرار دیا جائے انھوں نے کہا تارکین وطن سے درد مندانہ اپیل ہے کہ وہ ایک دن اپنے بچوں کو سکول نہ بھیج کر اور خود بھی چھٹی کر کے کام کاج چھوڑ کر اپنے کشمیری بچوں ان کشمیری ماؤں بہنوں بھائیوں اور بزرگوں تمام مظلوم کشمیری عوام کے نام کریں آخر میں کشمیری رہنماؤں نے قائد کشمیر کی کشمیر کاز کیلئے اپنی زندگی وقف کیے ہوئے ان کی مسلہ کشمیر کیلئے جاری کاوشوں جدوجہد کو سراہاہ اور خراج تحسین پیش کیا۔
آخر میں خصوصی طور پر مظلوم کشمیریوں کیلئے اجتماحی دعا بھی کی گئی۔یاد رہے بیرسٹر سلطان محمود ان دنوں برطانیہ سمیت پورے یورپ میں کمیونٹی کیساتھ کشمیر ملین مارچ کے سلسلہ میں عوامی رابطہ مہم جاری رکھے ہوئے ہیں تقریب کے اختتام کے دوسرے روز، جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی فرانس عمران رشید چوہدری سنئیر نائب صدر پی ٹی آئی فرانس زوالفقار احمد نگیال ، سنئیر رہنماء مرزا آصف، زاہد ہاشمی نے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو پیرس سے(ہالینڈ ) ایمسٹرڈیم کی طرف روانہ ہوتے ہوئے الوداع کیا اور 27 اکتوبر برسلز 2016میں ہونے والے ملین مارچ کیلئے فرانس سےبھرپور تعاون اور ایک بہت بڑا قافلہ لے کر شامل ہونے کا یقین دلاتے ہوئے کیساتھ رخصت کیا۔