اسلام آباد(اصغر علی مبارک) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب ہاوس میں مشاورتی اجلاس ، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی بھی شریک ہیں ۔ مریم نواز، پرویز رشید، مریم اورنگزیب، عابد شیر علی شریک، دانیال عزیز، مصدق ملک، تہمینہ دولتانہ، آصف کرمانی موجود جنید انوار چوہدری، ارشد لغاری ، سردار یوسف، سائرہ افضل موجود، اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد کی صورتحال پر غور کیا گیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی صدارت اور سینیٹ الیکشن پر مشاورت جاری ہے۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کےبعد پارٹی کے آئندہ کے لائحہ عمل پر غور خوض ہوا ۔ نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس کااختتام ہوگیا۔ اس کے بعد وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی پنجاب ہاوس سے روانہ ہوگئے ۔ نواز شریف پنجاب ہاوس کی چھت پر کارکنوں کے نعروں کا جواب دے رہے ہیں۔