counter easy hit

نوازشریف کا نئے سال پر قوم کے نام پیغام

EX-PRIME, MINISTER, NAWAZ SHARIF, MESSAGE, ON, NEW, YEAR, 2018

سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے نئے سال کے موقع پر قوم کو مبارک باد دی ہے ۔ایک بیان میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ میں پوری پاکستانی قوم کو نئے سال کی مبارکباد پیش کرتا ہوں،یہ امر اطمینان بخش ہے کہ گزشتہ سال منفی ہتھکنڈوں، سیاسی عدم استحکام اورانتشار کی سیاست کے باوجود مسلم لیگ ن کی حکومت نے اہم سنگ میل عبور کیے۔

ان کا مزید کہناتھاکہ 19 سال بعد ملک میں مردم شماری کرائی گئی،فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کے لیے ٹھوس پیشرفت ہوئی، انشا اللہ بہت جلد اس مشن کی تکمیل ہو جائے گی،دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے موثر منصوبہ بندی ہوئی،امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی،تفریح مقامات کی سیاحت میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔

نوازشریف نے یہ بھی کہا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ اللہ کے فضل و کرم سے ہم توانائی کے بحران پر قابو پانے میں کامیاب ہوئے جو ملک کی صنعتی، تجارتی، کاروباری اور اقتصادی ترقی کیلئے سنگین مسئلہ بن چکا تھا،نیشنل گرڈ میں 10 ہزار میگا واٹ کا اضافہ، توانائی کے شعبہ کی 70سالہ تاریخ کا سنہری باب ہے۔

انہو ں نے مزید کہا کہ آج الحمداللہ ہر طرف پھیلے اندھیرے سمٹ رہے ہیں اور روشنی پھیلتی جا رہی ہے،انفراسٹرکچر کے عظیم منصوبے تکمیل کی طرف بڑھ رہے ہیں،پشاور سے کراچی تک موٹروے کا بیشتر حصہ مکمل ہو چکا ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ 2018 ءکا سورج طلوع ہو رہا ہے، اس سال کے وسط میں آپ نے ایک بار پھر اپنے ووٹ کا حق استعمال کرتے ہوئے فیصلہ دینا ہے کہ آپ ملک کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کا یہ سفر اسی رفتار سے جاری رکھنا چاہتے ہیں۔

ان کا کہناتھاکہ اس قوم کی تقدیر کو دھرنوں، تماشوں اور سرکسوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا،الزامات جھوٹ اور گالیوں کی سیاست کو ہمیشہ کے لئے دفن کرنے کا موقع آپ کے ہاتھ آ رہا ہے۔

نوازشریف نے یہ بھی کہا کہ آپ نے آنے والے انتخابات میں اپنے ووٹ کی حرمت کا عہد بھی کرنا ہے اور یہ دو ٹوک فیصلہ بھی دینا ہے کہ عوامی نمائندوں کی اہلیت اور نہ اہلیت کے فیصلے صرف عوام کی عدالت میں ہی ہوتے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالی نئے سال کو ملک و قوم کے لئے خیروبرکت امن اور ترقی و خوشحالی کا سال بنائے، جمہوریت کو استحکام حاصل ہو،آئین، قانون اور عدل کی حکمرانی ہو اور پاکستان کے وقار میں اضافہ ہو۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website