گوجرانوالہ (مانیٹرنگ ڈیسک )نندی پور پاور پراجیکٹ کے سابق سیکیورٹی انچارج مہتاب عالم پر اسرار طور پر لاپتہ ہو گئے ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق نندی پور پاور پراجیکٹ میں کرپشن میں مبینہ طور پر ملوث مہتاب عالم اچانک لاپتہ ہو گئے ۔
ذرائع کے مطابق مہتاب عالم ہفتے کی رات سیا رنگ کی کار میں گئے تھے جس کے بعد ان کا کچھ پتہ نہیں ہے ۔ایک ہفتے قبل نندی پور پاور پرو جیکٹ کا آئل ٹینکر ریکارڈ ضائع کیا گیا تھا جس پر پولیس نے نا معلوم افراد کے خلا ف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کی تھی ۔ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ 15سے 31اگست تک تین آئل ٹینکرز غائب کیے گئے جبکہ سٹور کیپر نے ملتان میں کروڑوں روپے کی پراپرٹی خریدی ۔پولیس حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ سٹور کیپر اور کلرک سمیت چار سیکیورٹی گارڈ کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا جبکہ ایک سیکیورٹی گارڈ نے مہتاب عالم کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے کے لیے رضامندی بھی ظاہر کردی ہے ۔