انگلینڈ کے سابق کپتان کیون پیٹرسن ویمن ڈے پر برہم
لندن: انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کیون پیٹرسن خواتین کے عالمی دن پر برہم ہوگئے۔
سوشل میڈیا پر سابق انگلش ٹیم کے کپتان کیون پیٹرسن کی ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اس دن کو منانے پر شدید تنقید کی ہے۔ اپنی ذاتی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کیون پیٹرسن نے کہا کہ ہر کسی کے ساتھ ہر روز عزت سے پیش آئیں، ایک سال میں صرف ایک دن کسی کو عزت دینے میں مجھے کوئی دلچسپی نہیں، اگر کسی کو ایک دن عزت دی جائے تو اگلے روز کیا کیا جائے۔سابق انگلش کرکٹر نے کہا کہ فادرز ڈے، مدرز ڈے، ویمن ڈے یا ویلنٹائن ڈے منانے سے لوگوں کو کیا فائدہ ہوتا ہے، ان تمام چیزوں سے صرف چاکلیٹس، پھول اور شراب بیچنے والوں کو فائدہ ہوتا ہے، اگر کسی کو عزت دینا ہو تو اس کا خیال پورے سال رکھیں اور پورے سال اسے عزت دیں۔