گورنمنٹ سکیم کے تحت عازمین حج کے لیے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں بہترین انتظامات اعلی کھانے، ائیر کنڈیشنڈ، رہائش گاہیں، ٹرانسپورٹ، جدید طبی سہولیات حج مشن عازمین کی خدمت میں پیش پیش
راولپنڈی(اصغر علی مبارک) گورنمنٹ سکیم کے تحت عازمین حج کے لیے مکہ مکرمہ میں رہائش،خوراک،ٹرانسپورٹ علاج معالجے کی بہترین سہولیات اور خادم الحجا ج حج مشن عملے کی بھر پور معاونت اور راہنمائی نے مناسک حج کو انتہائی سہل بنادیا ہے۔ عازمین حج نے وزارت مذہبی امور اور سعودی حکومت کی طرف سے حاجیوں کے لیے فراہم کی گئی سہولیات پر اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عازمین حج کو تمام تر سہولیات سے آراستہ آرم دہ رہائش گاہوں میں ٹھہرایا گیا ہے جہاں انہیں طبی سہولیات سمیت لذیذ خوش ذائقہ کھانا فراہم کیا جارہا ہے اور رہائش گاہوں سے حرم تک آمد و رفت کے لیے چوبیس گھنٹے اےئر کنڈیشن ٹرانسپورٹ سروس مہیا کی گئی ہے عامین حج مشن اور خدم الحجا ج کی طرف سے شکایات کے فوری ازالے گمشدہ عازمین حج کو ان کی متعلقہ رہائش تک پہنچانے اور انہیں ہر نماز سے قبل بر وقت حرم تک پہنچانے کے لیے کئے گئے اقدامات کو سراہاگیا ہے کہ وزارت مذہبی امور نے ملازمین حج کو اعلی سہولیات فراہم کرکے ان کے دل جیت لئے ہیں۔