بیس جمپنگ جیسا خطرناک ایڈونچر کسی کمزوردل انسان کے بس کی بات نہیں اور وہ بھی اگر دنیا کی سب سے طویل اور تیز ترین زپ لائن سے لٹک کر کی جائے تو خطرہ مزید بڑھ جاتا ہے۔
دبئی مرینامیں واقع ایک بلند عمارت کی چھت پر منچلوں نے ایکس لائننامی زِپ لائن سے لٹک کر اسی کلو میٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرتے ہوئے پرندے کی مانند فضا کی سیر کی۔ خطروں کے کھلاڑی پانچ سو پچاس فٹ کی اونچائی پر دنیا کی طویل ترین زپ لائن سے رسی سے لٹک کر بیس جمپنگ کا ایسا خطرناک مظاہرہ پیش کیا کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے۔ بلند عمارت سے رسی کے ذریعے پانی پار کیا اور پھر کامیابی کے ساتھ زپ لائن کے دوسرے سِرے پر اُتر گئے ۔ایڈ ونچر کے شوقین ان منچلوں نے یہ خطرناک سفر منٹوں میں کامیابی کے ساتھ طے کر کے دنیا پر یہ ثابت کردیا کہ اگر دھن پکی اور لگن سچی ہو تو ہر کام ممکن ہے۔