ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اسلام آباد نے گاڑیوں کی تبدیلی ملکیت بائیو میٹرک ویری فیکیشن سے مشروط کردی چیف کمشنر عامر احمد علی آج باقاعدہ افتتاح کریں گے۔ شہریوں کی سہولت کیلئے ملک بھر کے 7 شہروں میں 24 اور جڑواں شہروں میں 35 مقامات پر سہولت دستیاب ہو گی
اسلام آباد: (اصغر علی مبارک) ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس اسلام آباد نے شہریوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے جدید طریقے سے گاڑیوں کی شفاف انداز میں تبدیلی ملکیت کیلئے بائیو میٹرک ویری فیکیشن سسٹم متعارف کر دیا چیف کمشنر اسلام آباد عامر احمد علی آج باقاعدہ افتتاح کریں گے ڈرائیکٹر ایکسائز بلال اعظم خان نے ایکسائز آفس میں دستیاب سہولیات کی بروقت شفاف انداز میں فراہمی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے بائیو میٹرک ویری فیکیشن سسٹم کی فعالیت کے بعد جہاں گاڑیوں کی ملکیت شفاف انداز میں تبدیلی ملکیت ممکن ہو سکے گی وہیں ریونیو میں بھی اضافہ ہو گا اس کے ساتھ ساتھ دیگر شہروں کے عوام اپنے شہروں میں ہی بائیو میٹرک سسٹم کے تحت گاڑیوں کی ملکیت تبدیل کر سکیں گے جس سے عوام کے قیمتی وقت کی بھی بچت ہو سکے گی ابتدائی طور پر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس اسلام آباد کے علاوہ 35 مقامات پر یہ سہولت میسر ہو گی جبکہ ملک بھر کے 7 اہم شہروں میں 24 مقامات پر بھی یہ سہولت دستیاب ہو گی جن شہروں میں یہ سہولت میسر ہو گی ان میں اسلام آباد،کوئٹہ،سکھر،سرگودھا،لاہور،ملتان اور پشاور شامل ہیں یاد رہے اس سے قبل ملک بھر سے شہریوں کو گاڑیوں کی ملکیت کی تبدیلی کیلئے اسلام آباد آنا پڑتا تھا ڈرائیکٹر ایکسائز بلال اعظم خان کے مطابق مسقبل قریب میں دیگر سہولیات کو بھی آن لائن کر دیا جائے گا جس سے شہریوں کی مشکلات میں کمی آنے کے ساتھ ساتھ وقت کی بھی بچت ہو گی اور محصولات میں بھی اضافہ ہو گا