counter easy hit

حکومت جمہوری اوراخلاقی اقدارچھوڑکر “مافیا” کا روپ دھارچکی ہے، ترجمان تحریک انصاف

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت تمام آئینی، جمہوری اور اخلاقی اقدار ایک جانب رکھ کر “مافیا” کا روپ دھار چکی ہے۔

Excluding the democratic and moral values "mafia" has become incarnate, spokesman PTI

Excluding the democratic and moral values “mafia” has become incarnate, spokesman PTI

گزشتہ روز حکومتی شخصیات کی پریس کانفرنس پر ترجمان تحریک انصاف کی جانب سے ردعمل میں کہا گیا کہ جے آئی ٹی میں پیش ہوکرشریف خاندان کوئی احسان نہیں کررہا، یہ لوگ اگر جے آئی ٹی میں پیش نہ ہوتے تو جیل جاتے۔ وزیر اعظم کی ایماء پر ججز اور جے آئی ٹی کے خلاف انتہائی متنازعہ زبان اور لہجہ اختیار کیا جا رہا ہے، اعلیٰ عدلیہ کے معززججزکے فون ٹیپ کئے جارہے ہیں اوران کے بچوں پرزمین تنگ کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، اعلیٰ ترین سطح پرججز اور جے آئی ٹی کو متنازعہ بنانے کی کوششیں شرمناک ہیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ شریف خاندان کو اپنی معصومیت کا یقین ہے تو طوفان بدتمیزی کیوں برپا کئے ہوئے ہے، وزیر اعظم کے بچوں کی پیشی پر ہنگامہ آرائی کا مقصد جے آئی ٹی سے رعایت حاصل کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی کرپشن سے نجات کے لیے پاناما کیس ایک تاریخی اورنادرموقع ثابت ہوگا، پاناما کے بعد “گارڈفادر” کو اسامہ بن لادن سمیت غیرملکی آقاوٴں سے جمہوریت کے خلاف رقوم لینے کا بھی جواب دینا ہوگا، قوم بہت جلد “گارڈفادر” کو پہلے “کٹہرے” اور پھر “کوٹھری” میں دیکھے گی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website