برطانوی شاہی خاندان میں ایک اور جوڑے کے اضافے پر پاکستانی اداکاراؤں کی جانب سے خصوصی پیغامات جاری کیے گئے ہیں۔
معروف اداکارہ ماہرہ خان نے برطانوی شہزادہ ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مارکل کی شادی پر نیک خواہشات کا اظہار کیا اور بذریعہ ٹوئٹ جذباتی پیغام دیا۔
ماہرہ خان نے شہزادہ ہیری کا میگھن سے شادی کرنے کو قابل ستائش قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے سب کے خلاف جا کر اس خاتون سے شادی کی جس سے وہ محبت کرتے تھے ۔
ماہرہ خان نے ان کی شادی کو ایک مثال قرار دیا اور کہا کہ یہ قابل عزت ہے کہ شہزادے ہیری کے والد نے میگھن کی جانب سے شادی کی رسم کو پورا کیا۔
اسی طرح اداکارہ ماورہ حسین نے بھی شاہی شادی پر خوشی کا اظہار کیا۔
اداکارہ عروہ حسین کا بذریعہ ٹوئٹ کہنا تھا کہ پوری دنیا کو صرف محبت، اچھے مرد و خواتین کی ضرورت ہے۔
جس میں برطانیہ کی نامور شخصیات سمیت ہالی وڈ اسٹارز اور بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بھی شرکت کی تھی۔
واضح رہے کہ امریکی اداکارہ کی شہزادہ ہیری سے یہ دوسری شادی ہے، وہ ان سے عمر میں بھی بڑی ہیں اور اس وجہ سے ان کی شادی کو ایک بڑی مثال قرار دیا جارہا ہے۔
اداکارہ میگھن مارکل نے پہلی شادی 2011 میں امریکی فلم ساز ٹریور انگلسن سے کی جو صرف 2 برس رہ سکی، دونوں کے درمیان اختلافات بڑھنے پر نوبت علیحدگی تک جاپہنچی اور 2013 میں میگھن مارکل نے ٹریور سے طلاق لی۔
جون 2016 میں اداکارہ میگھن مارکل کی شہزادہ ہیری سے ملاقات ہوئی جس کے بعد طویل ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہوا، ایک برس بعد دونوں نے منگنی کا اعلان کیا اور گزشتہ روز دونوں رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے۔