پاکستانی مارکیٹ میں جنوبی افریقہ اور ایرانی انگور ، چینی ناشپاتی، سری لنکا کا ناریل، بھارتی کیلے اور تھائی لینڈ کی املی شہریوں کے لیے دستیاب ہے
لاہور (یس اُردو) ایک زمانہ تھا جب پھل اور سبزی موسم کے مطابق ملا کرتے تھے لیکن اب تو غیرملکی پھل اور سبزی نے یہ مشکل بھی آسان کر دی ، بس مارکیٹ جائیں اور مرضی کی خریداری کرتے ہوئے اپنی پسند کا پھل کھائیں ۔دکانوں پر سجے خوش رنگ خوش نما پھل دل للچانے کو کافی ہیں ، صرف پانچ سو روپے دیں اور جنوبی افریقہ کے انگور کا مزہ لاہور میں لیں اور اگر ڈیڑھ سو روپے ہیں تو ایک کلو ایرانی انگور بھی مل جائیں گے ۔ چین کی ناشپاتی بھی 200 روپے فی کلو منہ کا ذائقہ بدلنے کے لئے موجود ہے اور ایک درجن بھارتی کیلا بھی دو سو روپے میں دستیاب ہے جبکہ تھائی لینڈ کی املی کا ڈبہ تین سو روپے میں منہ کھٹا کرنے کو کافی ہے ، سری لنکا کا ناریل بھی دو سو روپے میں مل جائے گا ۔بات صرف پھلوں پر ہی ختم نہیں ہوتی مارکیٹ میں چاینیز لہسن 280 اور چاینیز ادرک 100 روپے کلو جبکہ بھارتی ٹماٹر 30 روپے کلو میں بک رہے ہیں ۔غیر ملکی پھل اور سبزیوں سے مارکیٹ میں رونق تو ضرور ہے لیکن زرعی ملک ہوتے ہوئے دوسرے ممالک پر انحصار ایک لمحہ فکریہ بھی ہے