ممبئی: ماضی کی خوبرو اداکارہ پریتی زنٹا کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔
Expected arrival of the baby guest in Preity Zinta
بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے گزشتہ سال فروری میں اپنے قریبی امریکی دوست جینی گڈنیف سے شادی کی تھی جس کے بعد اب اداکارہ کے ہاں ننھے مہمان کی آمد کی خبریں زیر گردش ہیں اور برطانوی میگزین نے ان کے حاملہ ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ برطانوی میگزین کے مطابق پریتی زنٹا گزشتہ دنوں اپنی 42 ویں سالگرہ کے موقع پر شوہر کے ہمراہ پرانے دوست فردین خان کے ساتھ ڈنر کے لیے مقامی ریسٹورنٹ پہنچیں جہاں واپسی میں صحافیوں کے جھرمٹ میں گھر گئیں جب کہ اس موقع پر صحافی نے اداکارہ سے ان کے حاملہ ہونے کی خبروں سے متعلق سوال کیا جس کے جواب میں انہوں نے ذاتی زندگی پر کسی قسم کا ردعمل دینے سے انکار کردیا۔ اداکارہ کی جانب سے کسی قسم کے ردعمل نہ دینے کے باعث ان کے حاملہ ہونے کی خبروں کو مزید تقویت مل رہی ہے اور چہ مگوئیوں کا سلسلہ جاری ہے۔