سعودی عرب سے بے دخل کئے گئے 20 پاکستانی شہری لاہور پہنچ گئے۔ ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق پاکستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 20 پاکستانی سعودی عرب میں ویزہ کی مدت ختم ہونے کے باوجود غیر قانونی طور پر مقیم تھے۔
اس پر سعودی حکام نے انھیں پکڑ کر بے دخل کر دیا۔ تمام افراد غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز سے لاہور پہنچے، ایئر پورٹ پر امیگریشن حکام نے ضروری کارروائی کے بعد تمام افراد کو چھوڑ دیا۔