دنیا بھرمیں مزید ار اور دلچسپ کھانے تیار کرنے والے ماہر شیفس کی کمی نہیں، لیکن اصل فنکار وہی ہوتا ہے، جوماہرانہ اندا ز اپناتے ہوئے اپنے فن کا استعمال ایسے کرے کہ عالمی ریکارڈ ہی قائم کرڈالے۔
یوروگوئے میں ایسے ہی باصلاحیت شیفس نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3ہزار 345 کلوگرام وزنی دال کا اسٹُو تیار کرکے اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرالیا ہے۔
اس ریکارڈ کو قائم کرنے کے لئے ماہر شیفس کو ڈھائی گھنٹے کا وقت لگا،جس کی تیاری میں ڈیڑھ سوکلو گوشت، 600کلودال،350کلو آلو،60لیٹر تیل،13کلونمک اور3کلو پپریکا اور اوریگانو کا استعمال کیا گیا۔
واضح رہے اس سے قبل یہ ریکارڈ2ہزار 365 کلوگرام تھا۔