دنیا بھر کے حجام اپنے گاہکوں کے بال کاٹنے کے لیے منفرد اوزار ،آلات اور انداز اپناتے ہیں تاکہ بالوں کی کٹائی میں اپنا نشان اور پہچان چھوڑ سکیں۔
فلسطینی شہر غزہ سے تعلق رکھنے والے رمضان ادوان کا شمار بھی ایسے ہی چند حجاموں میں کیا جائے تو کچھ غلط نہ ہوگا جو بالوں کی کٹائی کے ذریعے اپنی منفرد پہچان قائم رکھتے ہیں۔ رمضان ادوان آگ کی مدد سے مختلف اسٹائلز میں اپنے کسٹمرز کے بال کاٹتا نظر آتا ہے۔ اس مقصد کیلئے رمضان جہاں مخصوص انداز میں مطلوبہ حد تک بالوں کو آگ لگاتے ہیں اور پھر برش کی مدد سے بالوں کا وہ حصہ جھاڑ دیتے ہیں۔ بال کٹائی کے لیے آنے والے گاہکوں کو بھی شاید اپنے حجام پر حد سے زیادہ بھروسہ ہے اسی لئے تو وہ بناء کوئی حیل و حجت کیے اس ہیئر ڈریسر سے جدید دور کے اسٹائل میں بال کٹواتے نظر آتے ہیں۔