counter easy hit

نواز شریف ریلی پر وسائل خرچ کرنے کی وضاحت دیں: مراد سعید کا شہباز شریف کو خط

نوازشریف کی غیر قانونی اور غیر جمہوری ریلی کیلئے سرکاری وسائل استعمال کئے گئے، ہمارے پاس سرکاری وسائل کے استعمال کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں، عدالت عظمیٰ کی جانب سے نا اہل قرار دیئے گئے شخص پر سرکاری وسائل کیوں لگائے؟: خط میں موقف

Explain how to spend resources on Nawaz Sharif Rally: letter of of Murad Saeed to Shahbaz Sharif

Explain how to spend resources on Nawaz Sharif Rally: letter of of Murad Saeed to Shahbaz Sharif

اسلام آباد: تحریک انصاف نے نواز شریف کی جی ٹی روڈ ریلی پر صوبائی سرکاری وسائل خرچ کرنے اور بچہ کے جاں بحق ہونے کے معاملے پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے وضاحت طلب کر لی۔ پی ٹی آئی رہنما اور رکن قومی اسمبلی مراد سعید کی جانب سے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کو لکھے گئے خط میں موقف اختیار کیا گیا کہ نوازشریف کی غیر قانونی اور غیر جمہوری ریلی کیلئے سرکاری وسائل استعمال کئے گئے، ہمارے پاس سرکاری وسائل کے استعمال کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں، عدالت عظمیٰ کی جانب سے نا اہل قرار دیئے گئے شخص پر سرکاری وسائل کیوں لگائے؟، عدلیہ مخالف ریلی میں آپ کی شرکت کا کیا جواز تھا؟، آپ نے صوبے کی حدود کے اندر عدلیہ اور فوج مخالف مہم کی اجازت کیسے دی؟، ریلی میں آپ کی شرکت کا کیا قانونی، اخلاقی اور جمہوری جواز تھا؟۔

مراد سعید نے خط میں لکھا کہ صوبے کے منتظم اعلی کی حیثیت سے آئین و قانون کی بالادستی یقینی بنانا آپ کا بنیادی فرض ہے، قومی اداروں کیخلاف شرمناک ریلی کے دوران کم سن بچے کی ہلاکت پر آپ نے کیا اقدامات اٹھائے۔ پی ٹٰی آئی رہنما نے اپنے خط میں پوچھا آپ اور آپ کی حکومت نے اس نونہال کی زندگی بچانے کی کوشش کیوں نہ کی۔ نواز شریف کے قافلے میں محکمہ صحت اور دیگر سرکاری گاڑیوں کے ذریعے بچے کو ہسپتال کیوں نا پہنچایا گیا،آپ نے پرچے کے اندراج اور قتل کے حقیقی مجرم کو بچانے کی پولیس کی کوششوں کا نوٹس کیوں نہیں لیا۔ نواز شریف کی جانب سے بچے کے بہیمانہ قتل کو شہادت قرار دینے پر آپ نے مداخلت کیوں نہیں کی، آپ نواز شریف کو اس ناحق موت کے بوجھ سے آزاد کرنے کی کوششوں کا حصہ کیوں بنے، آپ نے نواز شریف کو اداروں کی تضحیک کے سنگینی آئینی جرم میں معاونت فراہم کی، آپ کے خلاف آئین و قانون کی رو سے کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website