counter easy hit

طالبات کو دوستی پر مجبور کیے جانے کا انکشاف

Explanation of forced girls to be friends

حیدرآباد(ویب ڈیسک) پاکستان میں جنسی ہراسگی کے واقعات ختم ہونے کی بجائے دن بدن بڑھتے چلے جا رہے ہیں ۔حیدرآباد کی سندھ یونیورسٹی میں طالبات کو جنسی حراساں کرنے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ انسٹیٹیوٹ آف پلانٹ سائنس کی ڈائریکٹر ڈاکٹر رابعہ میمن نے وائس چانسلر کو اپنے ہی شعبے کے پروفیسرپر طالبات اور خواتین اساتذہ کو حراساں کرنے کا الزام لگا دیا۔ معاملے پر ڈاکٹر رابعہ میمن نے وائس چانسلر کو خط لکھ دیا۔حیدرآباد کی سندھ یونیورسٹی میں طالبات کو جنسی ہراساں کیئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ انسٹیٹیوٹ آف پلانٹ سائنس کی ڈائریکٹر ڈاکٹر رابیہ میمن نے اس حوالے سے وائس چانسلر کو خط لکھ دیا۔ ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف پلانٹ سائنس کی ڈائریکٹر رابیہ میمن نے اپنے ہی شعبے کے پروفیسر پر طالبات اور خواتین اساتذہ کو ہراساں کرنے کا الزام عائد کر دیا۔ ڈاکٹر رابعہ میمن کے وائس چانسلر کو لکھے گئے خط میں بتایا گیا ہے کہ پروفیسر عبدالجبار پیرزادہ طالبات کو دوستی رکھنے کیلئے تنگ کرتے ہیں۔ پروفیسر عبدالجبار پیرزادہ خواتین اساتذہ کو بھی ہراساں کرتے رہے ہیں۔ بی ایس کی تین طالبات کو بھی زبانی امتحان کے دوران دوستی رکھنے کیلئے حراساں کیا تھا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ طالبات کی جانب سے تحریری شکایات پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی لیکن کچھ نہیں ہوا۔وائس چانسلر کو لکھے گئے خط میں بتایا گیا ہے کہ پروفیسر عبدالجبار پیرزادہ پر1991اور 1992میں بھی طالبات اور خواتین کو حراساں کے الزامات لگ چکے ہیں۔ دوسری جانب خبر کے مطابق خیبرمیڈیکل یونیورسٹی انسٹی ٹیو ٹ آف نر سنگ سا ئنسز(کے ایم یو آئی این ایس) اور انٹرنیشنل کمیٹی آف دی ریڈ کراس ( I.C.R.C ) نے خیبر پختو نخوا میں نر سنگ کے شعبے کی بہتری کیلئے مشتر کہ طور پر مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ اس مہم کے دوران نر سنگ کی اہمیت اجا گر کر نے کے سا تھ سا تھ نرسنگ کی تعلیم وتر بیت کے معیار کی بہتری اور نر سنگ سے وابستہ افراد کے حا لات کار میں بہتری کیلئے مشتر کہ اقدامات اٹھا ئے جا ئیں گے۔اس مہم کا آغاز گزشتہ روز کے ایم یو کے ملٹی پرپز ہال میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی تقر یب میں کیا گیا جس کے مہمان خصو صی یو نیورسٹی کے وائس چا نسلر پروفیسر ڈاکٹر ارشد جاوید تھے۔ جبکہ اس مو قع پر کے ایم یو کے پرو وائس چا نسلر پروفیسر ڈاکٹر جو اد احمد، رجسٹرار ڈاکٹر محمد سیلم گنڈاپور، کے ایم یو نر سنگ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائر یکٹر ڈاکٹر دلدار محمد، ڈائر یکٹر نر سنگ محکمہ صحت خیبر پختو نخوا کے فر ید الله، آئی سی آر سی کے ہیلتھ پروگرام مینجر ڈاکٹر چویکی یو شیدہ، یو نیو رسٹی آف شیفیلڈ بر طا نیہ کی پروفیسر نر سنگ ڈاکٹر پروین علی ، کنٹرولر نر سنگ بورڈخیبر پختونخوا مسما ة سلطا نیہ ،نر سنگ سٹاف، نر سنگ فیکلٹی اور طلباء و طالبات کی ایک بڑی تعداد بھی مو جو دتھی۔تقریب سے یو نیو رسٹی کے وائس چا نسلر پروفیسر ڈاکٹر ارشد جا وید نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ نرسنگ کو شعبہ صحت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حا صل ہے اور ہما را نر سنگ سٹاف نا مسا عد حالات کے با وجو د جو خدمات انجا م دے رہا ہے وہ لائق خراج تحسین ہے۔ انھو ں نے کہا کہ نر سنگ ایک مقد س پیشہ ہے اور اسکے تعلیم اور تر بیت کے معیار کی بہتری کے ذریعے اس پیشے کو مزید مفید اور مئوثر بنا یا جا سکتا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website