سیالکوٹ: ائیرپورٹ سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران مسافر سے بڑی مقدارمیں ہیروئن برآمد کرلی۔
Explore heroin in large quantities from passenger in Sialkot International Airport
سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرایئرپورٹ سیکیورٹی فورسزکی جانب سے کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں مسافر محمد فیاض گھمن کے قبضے سے ایک ہزار 985 گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی، برآمد کی جانے والی ہیروئن کی مالیت عالمی منڈی میں کروڑوں روپے بنتی ہے۔ سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتارملزم کا تعلق وزیرآباد سے ہے جس نے ہیروئن کو انتہائی مہارت کے ساتھ اپنے سامان میں چھپا رکھی تھی جب کہ ملزم کوگرفتارکرکے مزید تفتیش کے لئے اینٹی نارکوٹکس فورسز کے حوالے کردیا گیا ہے۔