اسلام آباد: بے نظیر انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر مسافر کو اس کے سامان سے نائن ایم ایم پستول کی 12 گولیاں برآمد ہونے کے بعد گرفتار کرلیا گیا۔
Explore pistol tablets from passenger goods at Islamabad airport
بے نظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ پر قطر جانے والی غیرملکی پرواز کے ایک مسافر کے سامان سے نائن ایم ایم پستول کی 12 گولیاں برآمد ہوئی ہیں، اے ایس ایف نے مسافر کو حراست میں میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔ اے ایس ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے مسافر کا نام ہارون ہے اور اس نے اپنے ابتدائی بیان میں اسے غلطی کا نتیجہ قرار دیا ہے۔