دکی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے شہر دکی میں ایک اور دھامکہ ہوگیا ،، کوئلے کی کان میں دھماکے سے چار مزدور جاں بحق ہوگئے ہیں ،، جس کے بعد امدادی کارروائیاں کی جا رہی ہیں ،، جبکہ دو مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں ،، دو کی تلاش جاری ہے ،، کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے دھماکے کے نتیجے میں 4 مزدور کان میں پھنس گئے، امدادی کارروائیوں کے دوران 2 مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئی جبکہ مزید 2 کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں،، میڈیا رپورٹس کے مطابق دکی میں کوئلے کی کان میں مزدور کام میں مصروف تھے کہ اچانک زہریلی گیس بھرنے سے دھماکا ہو گیا جس کے نتیجے میں چار مزدور کان میں پھنس گئے،پولیس کے مطابق 2 مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ مزید دو مزدوروں کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں ،، ٹھیکیدار کے مطابق دھماکے کے بعدریسکیو کیلئے جانے والے کان کن زہریلی گیس سے جاں بحق ہوئے ،، دکی میں کوئلے کی بہت سی کانیں موجود ہیں،، جس مین اکثر دھماکے ہوتے ہیں،، جبکہ وہاں کوئی خاطر خؤاہ حفاظتی اقدامات بھی نہیں ہیں،،