اسلام آباد(ویب ڈیسک)سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کا تمام خرچہ پاکستان نہیں بلکہ اس دورے کے تمام اخراجات سعودی حکومت ادا کرے گی۔سعودی ولی عہد کی پاکستان آمد میں صرف 3 دن رہ گئے ہیں۔سعودی ولی عہد صدر مملکت عارف علوی،وزیراعظم عمران خان اورآرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے ملاقاتیں کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد کے دورے کے موقع پر سیکیورٹی کے علاوہ تمام تر اخرجات سعودی حکومت برداشت کرے گی۔تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد کی پاکستان آمد میں فقط 3 دن رہ گئے ہیں۔سعودی شہزادہ محمد بن سلمان 16 فروری کو پاکستان آئیں گے ان کے ہمراہ 600 سے زائد افراد کی آمد متوقع ہے۔وفاقی حکومت کی جانب سے سعودی ولی عہد کے استقبال کی تیاریاں بہت زور و شور سے جاری ہیں۔اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ سعودی عرب سے 2 سی ون تھرٹی جہاز 8کنٹینرز پر مشتمل سامان لے کر پاکستان پہنچ چکے ہیں۔اس سامان میں متفرقات کے علاوہ 7 بی ایم ڈبلیو کاریں اور ایک لینڈ کروزر بھی موجود ہے۔8 کنٹینرز پر مشتمل سامان وزیر اعظم ہاوس پہنچا دیا گیا ہے۔دوسری جانب سعودی شاہی مہمانوں کے لیے 8 ہوٹلوں میں 750 کمرے بک کر لئیے گئے ہیں۔پاکستانی حکومت نے شاہی مہمان کے شایان شان استقبال کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔تاہم اس موقع پر یہ سوال بھی اٹھایا جارہا تھا کہ ان تمام تر انتظامات کے ساتھ پاکستان کو سعودی ولی عہد کا دورہ کافی مہنگا پڑ رہا ہے تاہم اس حوالے سے نجی ٹی وی کی خبر کے مطابق صرف سیکیورٹی کے اخراجات حکومت پاکستان کو برداشت کرنا ہیں جبکہ بقیہ تمام اخراجات سعودی حکومت خود برداشت کرے گی۔