کراچی (ویب ڈیسک ) پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہاہے کہ وزیر اعظم کے بیانات سے بیورو کریسی نے ڈر کر کام بند کردیا ہے ۔ وزیراعظم نے ایک جلسہ کیا جس میں کہا کہ آصف زرداری جلد جیل جانیوالے ہیں۔ نجی ٹی وی کے نیوز پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے نبیل گبول نے کہا کہ وزیر اعظم کے بیانات سے بیورو کریسی نے ڈر کر کام بند کردیا ہے ۔ وزیراعظم نے ایک جلسہ کیا جس میں کہا کہ آصف زرداری جلد جیل جانیوالے ہیں ۔ آپ فیصلہ کرلیں کہ نیب نے جیل بھیجنا ہے یا آپ نے جیل بھیجنا ہے ۔ ایک طرف کہتے ہیں کہ ادارے خود مختار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک تاثربن چکا ہے کہ وزیراعظم سیکرٹریٹ سے نیب کو ایڈوائز کیا جاتاہے کہ کس کس کوگرفتار کرنا ہے ۔اس حوالے سے لسٹیں وزیراعظم سیکرٹریٹ میںبنتی ہیں کہ کس کس کو گرفتار کرنا ؟ یہ نیب کے حوالے سے ایک عام تاثر بن چکا ہے ۔دوسری طرف پنجاب حکومت نے بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کردی ہے ، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ فضیل اصغر کی خدمات وفاق کے سپرد کردی گئیں جبکہ نسیم صادق کو سیکرٹری خوراک تعینات کر دیا گیا، سیکریٹری خوراک شوکت علی کو تبدیل کرکے سیکریٹری زراعت لگادیا ۔محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی سے جاری اعلامیہ کے مطابق حامد یعقوب شیخ کی جگہ ڈاکٹر راحیل صدیقی کو سیکریٹری خزانہ لگایا گیا ہے جو اس سے قبل سیکریٹری وزیراعلیٰ کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے،جبکہ ڈاکٹر راحیل صدیقی سیکرٹری ٹو سی ایم خدمات سرانجام دے رہے تھے ۔ سیکریٹری آبپاشی سید علی مرتضیٰ کو تبدیل کرکے انہیں ایڈیشنل سیکریٹری ہوم تعینات کیا ہے۔پنجاب حکومت نے شعیب اختر کو وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری کا اضافی چارج دیدیا ہے جبکہ نبیل احمد اعوان کو سیکریٹری ایکسائز تعینات کردیا ہے۔