لاہور: کینال پارک میں گھر سے میاں بیوی اور کمسن بچے کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
کے لاہور کے کینال پارک میں واقع ایک گھر سے 3 لاشیں برآمد ہوئی ہیں اور پولیس کے مطابق تینوں افراد کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا ہے۔
ایس پی فیصل شہزاد نے واقعے کے حوالے سے میڈیا کو بتایا ہے کہ لاشیں میاں بیوی اور کمسن بچے کی ہیں جن کی شناخت ندیم بٹ ،اہلیہ نیلم اور کمسن بیٹا فائق سے ہوئی ہے۔ ابتدائی تفتیشن میں انکشاف ہوا ہے کہ ندیم نے 2 شادیاں کررکھی تھیں اور اس کی پہلی بیوی نے اس سے خلع لے رکھی ہے۔