کراچی کے علاقے نمائش چورنگی پر مذہبی جماعت کی احتجاجی ریلی کے خلاف پولیس نے سولجر بازار تھانے میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔
مقدمہ سرکار کی مدعیت میں150 نامعلوم اور10 نامزد ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں شہریوں کو تکلیف پہچانے کی دفعات شامل ہیں، جبکہ حکومت مخالف نعروں کا بھی ذکر ہے۔
دوسری جانب مقدمہ درج ہونے کے باوجود ایس پی جمشید ٹائون طاہر نورانی لاعلم ہیں۔ جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مجھے کسی مقدمہ کا علم نہیں ہے۔
واضع رہے کہ گزشتہ روز گرفتاریوں کے مذہبی جماعت نے نمائش چورنگی پر احتجاجی مظاہرہ اور ریلی نکالی تھی۔