counter easy hit

سانگلہ ہل:آٹھ ماہ سے عارضی بند پاکستان ایکسپریس ٹرین راولپنڈی سے براستہ سانگلہ ہل بحال کردی گئی

express train

express train

سا نگلہ ہل ( میاں ضیاء المصطفٰے)ریلوے اسٹیشن سانگلہ ہل پر 45 اپ اور 46 ڈاؤن پاکستان ایکسپریس کا سٹاپ دوبارہ بحال کر دیا گیا ۔پاکستان ایکسپریس ٹرین راولپنڈی سے کراچی جاتے ہوئے براستہ گجرات،وزیرآباد ،علی پورچٹھہ،حافظ آباد سے صبح 11 بجکر 58 منٹ پرسانگلہ ہل آئے گی اور واپس کراچی سے راولپنڈی جاتے وقت صبح 8 بجکر 50 منٹ پر سانگلہ ہل آئے گی۔ سینکڑوں شہریوں نے اسٹیشن پر ٹرین کا شاندار استقبال کیا اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے ،ٹرین کے ڈرائیور اور دیگر عملہ پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے جب کہ ٹرین میں موجود مسافروں میں مٹھائی تقسیم کی گئی، ٹرین کے سٹاپ پر مسافروں کے چہرے بھی خوشی سے کھل اٹھے ،واضح رہے کہ مذکورہ ٹرین کا آٹھ ماہ قبل تک سانگلہ ہل ریلوے اسٹیشن پر باقاعدہ بحال رہا پھر اچانک ختم کر دیا گیا جس کی وجہ سے تاجر برادری سمیت دیگر مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا ،عوامی احتجاج پر وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ٹرین کا سٹاپ دوبارہ بحال کر وادیا جس پر معززین شہر ، سماجی وفلاحی تنظیموں اور تاجر برادری نے ان کا شکریہ ادا کیا