کراچی ؛قومی ایئر لائن (پی آئی اے)کے سسٹم میں فنی خرابی کے اندرون اور بیرون ملک متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئیں جس کی وجہ سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آئی اے کی کراچی سے اسلام آبادجانے والی پروازپی کے 368 تاخیر
کا شکار ہو گئی جس کی وجہ سے مسافر رل کر رہ گئے جبکہ پی کے 302 سات گھنٹے لیٹ ہو گئی۔اس کے علاوہ کراچی سے لندن جانے والی پرواز787 کینسل کردی گئی جبکہ ٹورنٹو جانے والی پرواز 783 کے مسافر بھی تاخیر کی وجہ سے لٹک کر رہ گئے ۔پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ طیارے کی خرابی دور کرنے کیلئے کوشاں ہیں،کوشش ہے پروازیں روانہ کی دی جائیں۔دوسری جانب جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول کا شہری سے جھگڑا ہوا جس پر پی پی رہنما نے شہری کو دھکے دے کر زمین پر پھینک دیا۔کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول اور شہری کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور معاملہ دیکھتے ہی دیکھتے ہاتھا پائی تک جا پہنچا۔اس دوران نبیل گبول طیش میں آگئے اور شہری کو دھکے دیئے جس پر وہ زمین پر جاگرا جب کہ اس دوران شہریوں نے نبیل گبول کے رویئے کی ویڈیو بھی بنالی تاہم متاثرہ مسافر ائیرپورٹ کے عملے کو بلاتا رہا لیکن کوئی اس کی مدد کو نہ آیا۔پولیس کے مطابق جھگڑے سے متعلق ائیرپورٹ تھانے میں کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا جب کہ نبیل گبول یا کسی مسافر نے بھی کارروائی کے
لیے درخواست نہیں دی۔ایک اور خبر کے مطابق سماری کے قریب انڈس ہائی وے پر مسافر بس اور آئل ٹینکر کے درمیان حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہوگئی۔گزشتہ روز مسافر بس بونیر سے کراچی جارہی تھی جس کی سماری کے قریب انڈس ہاوے پر آئل ٹینکر سے ٹکر ہوگئی، حادثے میں ابتدائی طور پر 13 مسافر جاں بحق اور کئی زخمی ہوئے جنہیں تشویشناک حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جائے حادثہ پر آپریشن جاری ہے اور آئل ٹینکرکے نیچے سے 2 لاشیں نکال کرڈی ایچ کیواسپتال منتقل کردی گئیں جب کہ دیگر لاشوں کو مالاکنڈ کے مختلف علاقوں میں منتقل کیا گیا۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہےکہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 20 ہوگئی ہے جس میں سے 18 لاشوں کو مالاکنڈ کے مختلف علاقوں میں ان کے ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے جب کہ علاقے میں ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے۔واضح رہے تیز اور اونچی لہریں اٹھنے کے باعث آج سمندر میں نہانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔میئر کراچی وسیم اختر نے دفعہ 144 کے تحت آج سمندر میں نہانے پر پابندی عائد کی۔میئر کراچی کا کہنا ہےکہ پابندی سمندر میں تیز اور اونچی لہریں اٹھنے کے باعث لگائی گئی ہے تاکہ کسی بھی جانی نقصان سے بچا جاسکے۔وسیم اختر نے شہریوں کو ہدایت کی ہےکہ وہ ساحل پر جاتے ہوئے احتیاط سے کام لیں اور خاندان کے ساتھ ساحل پر جانے والے افراد بچوں کا خاص طور پر خیال رکھیں۔میئر کراچی نے کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے لائف گارڈز کو بھی ساحل سمندر پر چاق و چوبند رہنے کی ہدایت کی ہے۔