سندھ ہائی کورٹ نے آئی جی اے ڈی خواجہ کوکام جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے انہیں ہٹانے سے متعلق حکم امتناع میں 2روز کی توسیع کردی۔
Extended of the 2-day stay order of the removal of the AD Khawaja
سندھ ہائی کورٹ میں آئی جی سندھ کو ہٹانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے ایڈوکیٹ جنرل سےسوال کیا کہ آئی جی کی تعیناتی کا طریقہ کار کیا ہے؟ عدالت نے ایڈوکیٹ جنرل سندھ سے آئی جی کی تقرری کےحوالے سےمزید تفصیلات طلب کرتے ہوئے وفاق اور صوبائی حکومت کے درمیان اس معاملے سے متعلق آئندہ سماعت پر قانون پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر سندھ ہائی کورٹ نے آئی جی سندھ کو ہٹانے سے متعلق حکم امتناع ختم کرنےکی استدعا مسترد کرتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل سندھ سے کابینہ کمیٹی کے اجلاس کا ایجنڈا اوراس کی تفصیلات طلب کی تھیں جب کہ عدالت نے حکم امتناع برقرار رکھتے ہوئے حکم دیا کہ کیس کے فیصلے تک اللہ ڈنو خواجہ اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں۔