سندھ ہائیکورٹ نےصوبائی محکمہ اطلاعات کے کرپشن کیس میں شرجیل میمن کی ضمانت میں 11 مئی تک توسیع کردی ۔
Extended the bail of Sharjeel Memon until 11 May
محکمہ اطلاعات سندھ میں پانچ ارب روپے سے زائد کی کرپشن کے کیس میں سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے شرجیل میمن کی ضمانت میں گیارہ مئی تک توسیع کرتے ہوئے نیب پراسیکیوٹر کو جواب داخل کرانے کا حکم دے دیا۔
دوسری طرف ای سی ایل میں نام شامل کرنے سے متعلق درخواست پر محکمہ داخلہ کو18 مئی کے لیے نوٹس جاری کردئیے۔