counter easy hit

بریکنگ نیوز : آرمی چیف کی مدتِ ملازمت سے متعلق کیس !! سپریم کورٹ سے اہم ترین خبر آگئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) آرمی چیف کی مدت ملازمت سے متعلق کیس !! سپریم کورٹ سے اہم ترین خبر آگئی۔ سپریم کورٹ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق کیس میں سابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی توسیع اور جنرل (ر) راحیل شریف کی ریٹائرمنٹ سے متعلق دستاویزات طلب کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ کی سبراہی میں 3 رکنی بینج آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق کیس کی سماعت کر رہا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا اٹارنی جنرل کہتے ہیں کہ جنرل ریٹائرڈ نہیں ہوتا، جنرل ریٹائرڈ نہیں ہوتا تو پنشن بھی نہیں مل سکتی۔ سپریم کورٹ آف پاکستان میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدتِ ملازمت میں توسیع سے متعلق کیس کی سماعت جاری ہے جس کے دوران عدالتِ عظمیٰ نے سابق جنرلز کی ریٹائرمنٹ و توسیع کی دستاویزات طلب کر لیں۔ چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس مظہر میاں خیل پر مشتمل 3 رکنی بینچ کیس کی سماعت کر رہا ہے۔ اٹارنی جنرل پاکستان انور منصور خان اور آرمی چیف کے وکیل فروغ نسیم بھی عدالت میں موجود ہیں۔ عدالت نے سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ اشفاق پرویز کیانی کی مدتِ ملازمت میں توسیع کا نوٹیفکیشن طلب کر لیا ساتھ ہی یہ بھی پوچھا ہے کہ ریٹائرمنٹ کے بعد جنرل (ر) کیانی کو پینشن کتنی ملتی ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کی ریٹائرمنٹ کی دستاویز طلب کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ جنرل راحیل شریف جب ریٹائر ہوتے تو اس نوٹیفکیشن کے الفاظ کیا تھے وہ بھی پیش کریں۔ عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ہمیں بتایا گیا کہ جنرل کبھی ریٹائر نہیں ہوتے، اگر ریٹائر نہیں ہوتے تو پینشن بھی نہیں ہوتی۔ عدالت نے سماعت میں 15 منٹ کا وقفہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم 15 منٹ میں دوسرے کیسز نمٹاتے ہیں آپ نوٹیفکیشن لے کر آئیں۔

extension, case, court, ordered,about, Army Chief

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website