لالہ موسیٰ (محمدمنشاء بٹ )تجاوزات کا خاتمہ نہ کرنا انتظامیہ کا ایجنڈا نکلا ، اے سی کھاریاں کی تجاوزات مکاؤ ٹیم ہی تجاوزات کے خاتمے میں سب سے بڑی رکاوٹ کیونکہ مال پانی کا رستہ بند ہوگیا تو کیا ہوگا تفصیلات سروے ذرائع کے مطابق لالہ موسیٰ میں تجاوزات کا خاتمہ خواب بن کررہ گیا کیونکہ انتظامیہ کا یہی ایجنڈا ہے کہ تجاوزات کا جن یونہی بے قابو رہے اگر یہ جن بوتل میں بند ہوگیا تو اے سی کھاریاں کی تجاوزات مکاؤ ٹیم کے گھر وں میں فاقے ڈیرے ڈال لیں گے اور رشوت اور مال پانی کا رستہ بند ہو جائیگا اس لیے نمائشی کاروائی کی جاتی ہے سادہ لوح اور شریف لوگوں کو جرمانے کرکے کاغذی کاروائی کی جاتی ہے عوامی حلقوں نے ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ تجاوزات کے خاتمے کیلئے فی الفور اور ضروری اقدامات کیے جائیں