اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کشیدگی کم نہیں ہوئی جنگ کا ماحول ابھی تک برقرار ہے، کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام نسیم زہرہ ایٹ 8 میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہپاکستان بھارت کشیدگی کم نہیں ہوئی، جنگ کا ماحول ابھی تک برقرار ہے، پاکستان کی مسلح افواج ہائی الرٹ ہیں۔ انہوں نے اپنی بھارتی ہم منصب سشما سوراج سے ملنے کی بھی حامی بھرلی اور ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے نریندر مودی سے بات کرنے کا معاملہ بھی ٹال دیا ہے۔وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ کشیدگی کا ایشو سیکیورٹی کونسل کا ماحول دیکھ کر اٹھائیں گے۔ روس کی ثالثی پیشکش قبول کرلی ہے، امید ہے چین بھی دو تین دن میں اپنا کردار ادا کرے گا۔واضح رہے کہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان جاری کشیدگی میں دونوں ممالک میں امن کی خواہش رکھنے والے عوام کی آوازیں سوشل میڈیا سے نکل کر اب دونوں اطراف کے شہروں کی سڑکوں پر بھی سنائی دے رہی ہیں۔جنگ کے خلاف اور امن کے حق میں پاکستان کے تقریبا تمام بڑے شہروں لاہور، پشاور، اسلام آباد اور دیگر میں جمعرات کے روز مظاہروں کی کال دی گئی ہے۔ انڈیا کے بڑے شہروں میں ایسے ہی مظاہرے دو مارچ کو ہوں گے۔پاکستان انڈیا پیپلز فورم صوبہ خیبر پختونخواہ کے صدر شکیل وحید ﷲ نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ امن کے لیے سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ اس وقت کیا گیا جب دونوں ممالک کے امن پسند عوام نے دیکھا کہ لوگوں کو جنگ فوبیا میں مبتلا کرکے حالات کو اس رخ پر لے جایا جارہا ہے جہاں سے واپسی کا راستہ ہی دستیاب نہ ہو۔انھوں نے بتایا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اب ہمیں آگے بڑھ کر امن کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہے