اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا نےدہشت گردی کے خلاف جنگ اور موصل میں دہشت گردوں کے گڑھ پر حملوں کے لئے مزید600 تربیت یافتہ فوجی عراق بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے عراقی وزیراعظم نے دورہ امریکا کے دوران مزید فوجی عراق بھجوانے کی درخواست کی تھی۔ غیرملکی خبر رساں اداروں کے مطابق عراق بھجوائے جانے والے فوجیوں کی اصل تعداد امریکی انتظامیہ کی طرف سے جاری کی جائے گی۔ واضحرہے کہ حال ہی میں عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے اپنے دورہ امریکا کے دوران واشنگٹن سے مزید فوجی عراق بھجوانے کی درخواست کی تھی۔ اس پر اوباما انتظامیہ نے چھ سو فوجیوں کی عراق میں تعیناتی پر آمادگی کا اظہار کیا تھا۔عراقی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ امریکی فوجیوں کو لڑائی میں شمولیت کے لیے نہیں بلکہ عراقی فوجیوں کی تربیت اور ان کی عسکری مشاورت کے لیے بلایا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عراق کے اندر ہونے والے آپریشن میں بہادر عراقی فوج ہی حصہ لے گی جس میں کوئی غیر ملکی فوجی شامل نہیں ہوگا۔ جبکہ عراق میں رواں ماہ کے آغاز میں تعینات امریکی فوجیوں کی تعداد 4460 ہوگئی تھی۔