نیو یارک: ایران کے نیوکلئیر میزائل تجربات کا معاملہ، اقوام متحدہ نے قرارداد کی خلاف ورزی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب مزید آنکھیں بند نہیں کی جا سکتیں، تہران کے پندرہ کونسل ممبران سے جواب طلب کر لیا۔
اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ ایران کو مجموعی طور پر اپنے جارحانہ، غیر مستحکم اور غیر قانونی اقدامات پر نظر ڈالنی چاہیے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی کہا کہ ایران 2015 کے معاہدے کی توثیق نہیں کر رہا، اس سے پہلے ایران کو جوہری پروگرام پر 2016 میں پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ سیکیورٹی کونسل کے اجلاس میں فلسطین اور اسرائیل کے معاملات پر غور کیا گیا۔ دوسری جانب ایران نے مؤقف اپنایا ہے کہ اگر ہم غالبانہ امتیاز نہ رکھیں تو جوہری ایشو کبھی بھی پیدا نہیں ہوں گے۔